ابنا: وینزوئلا کے چیف الیکشن کمشنر تیبیسای لوسنا نے اعلان کیا کہ آنجہانی صدر ہوگو شاویز کےمنتخب کردہ سوشلسٹ پارٹی کےصدارتی امیدوار نکولاس مادورو سخت مقابلے کے بعد ملک کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے ۔وینزویلا کی نیشنل الیکٹورل کونسل کے مطابق اتوار کے روز ہونے والےصدارتی انتخابات میں حکمران جماعت کے50 سالہ نکولس مادورو کو مجموعی طور پر50.66 فیصد جبکہ ہنریکے کاپریلس کو 49.1 فیصد ووٹ پڑے۔صدارتی انتخابات سے قبل دونوں امیدواروں نے انتخابی نتائج قبول کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اپوزیشن کےامیدوار کاپریلیس نے نتائج قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھی ہنریکے ہوگو شاویز سے شکست کھا گئے تھے۔
.......
/169